شہ بے خودی نے عطا کیا مجھے اب لباس برہنگینہ خرد کی بخیہ گری رہی نہ جنوں کی پردہ دری رہیKhudiسراج اورنگ آبادیSiraj Aurangabadi
خبر تحیر عشق سن نہ جنوں رہا نہ پری رہینہ تو تو رہا نہ تو میں رہا جو رہی سو بے خبری رہیسراج اورنگ آبادیSiraj Aurangabadi
چلی سمت غیب سیں کیا ہوا کہ چمن ظہور کا جل گیامگر ایک شاخ نہال غم جسے دل کہو سو ہری رہیسراج اورنگ آبادیSiraj Aurangabadi
نظر تغافل یار کا گلہ کس زباں سیں بیاں کروںکہ شراب صد قدح آرزو خم دل میں تھی سو بھری رہیسراج اورنگ آبادیSiraj Aurangabadi
وہ عجب گھڑی تھی میں جس گھڑی لیا درس نسخۂ عشق کاکہ کتاب عقل کی طاق پر جوں دھری تھی تیوں ہی دھری رہیسراج اورنگ آبادیSiraj Aurangabadi