اگر اس خوش دہن کے لب پہ دیکھو رنگ مسی کاتو پھر زنہار برگ غنچۂ سوسن نہ دیکھو گےسراج اورنگ آبادیSiraj Aurangabadi
ہوس کی آنکھ سیں وو چہرۂ روشن نہ دیکھو گےتو چہرہ تو کہاں پن گوشۂ دامن نہ دیکھو گےسراج اورنگ آبادیSiraj Aurangabadi
چھپاتے ہو سو بے جا اس جمال حیرت افزا کوںمری آنکھوں سیں دیکھو گے تو پھر درپن نہ دیکھو گےسراج اورنگ آبادیSiraj Aurangabadi
اگر دیکھو گے عکس اس خط کا میری چشم گریاں میںلب جو پر بہار سبزۂ گلشن نہ دیکھو گےسراج اورنگ آبادیSiraj Aurangabadi
سراج اپنے سیں کیوں وسواس ہے اے شمع رو تم کوںکسی عاشق کوں تم معشوق کا دشمن نہ دیکھو گےسراج اورنگ آبادیSiraj Aurangabadi