سوار توسن معنی ہوں چوگان طبیعت سیںلیا ہوں گوئے میدان سخن میں ہم ردیفوں سیںسراج اورنگ آبادیSiraj Aurangabadi
غلط نیں ہے کہ بلبل حافظ سیپارۂ گل ہےسند رکھتا ہوں میں گلبرگ کے رنگیں صحیفوں سیںسراج اورنگ آبادیSiraj Aurangabadi
رقیب اس سنگ دل سیں منتظر ہیں ہم کلامی کےسخن کرتا ہے کب وو کوہ تمکیں ان خفیفوں سیںسراج اورنگ آبادیSiraj Aurangabadi
ادیب عشق کے شاگرد ہیں فرہاد اور مجنوںکہ کوہ و دشت کا مکتب ہے گرم ان دو خلیفوں سیںسراج اورنگ آبادیSiraj Aurangabadi
سراج اس شمع کوں ہے شوق پروانے جلانے کادعا کر یا الہی موم دل ہوئے ہم نجیفوں سیںسراج اورنگ آبادیSiraj Aurangabadi