رمزِ زندگی
Ramz E Zindagi
Shayar
Mauzu
Roz ka sher
Ramz
Meri pasand
Search
Home
›
Shayar
›
Mirza Ghalib
›
Qasida
نصرت الملک بہادر مجھے بتلا کہ مجھے
Qasida ·
Mirza Ghalib ·
مرزا غالب
· 7 sher
یاد
Yaad
موت
Maut
خدا
Khuda
نصرت الملک بہادر مجھے بتلا کہ مجھے
تجھ سے جو اتنی ارادت ہے تو کس بات سے ہے؟
گرچہ تو وہ ہے کہ ہنگامہ اگر گرم کرے
رونق بزم مہ و مہر تری ذات سے ہے
اور میں وہ ہوں کہ، گر جی میں کبھی غور کروں
غیر کیا، خود مجھے نفرت میری اوقات سے ہے
خستگی کا ہو بھلا، جس کے سبب سے سر دست
نسبت اک گونہ مرے دل کو ترے ہات سے ہے
ہاتھ میں تیرے رہے توسن دولت کی عناں
یہ دعا شام و سحر قاضیٔ حاجات سے ہے
تو سکندر ہے، مرا فخر ہے ملنا تیرا
گو شرف خضر کی بھی مجھ کو ملاقات سے ہے
اس پہ گزرے نہ گماں ریو و ریا کا زنہار
غالب خاک نشیں اہل خرابات سے ہے
Mirza Ghalib ka aur kalaam
Koi aur sher