رمزِ زندگی
Ramz E Zindagi
Shayar
Mauzu
Roz ka sher
Ramz
Meri pasand
Search
Home
›
Shayar
›
Nazeer Akbarabadi
›
Intikhab-e-kalaam
آپ سے چاہوں تو اٹھ جاؤں گا اس بزم سے میں
Intikhab-e-kalaam ·
Nazeer Akbarabadi ·
نظیر اکبرآبادی
· 6 sher
آپ سے چاہوں تو اٹھ جاؤں گا اس بزم سے میں
اور اک ہوں بھی کرو گے تو مچل جاؤں گا
گرچہ ہوں بے حرکت ضعف سے جوں آتش سنگ
پر جو چھیڑا تو شرر ساں میں اچھل جاؤں گا
موم ہوں میں تو بتاں مجھ کو نہ سمجھو آہن
ٹک بھی تم گرم ہوئے تو میں پگھل جاؤں گا
غصہ ہو کر تم اگر لاکھ طرح بدلو رنگ
میں وہ یک رنگ نہیں ہوں جو بدل جاؤں گا
بیکلی آج بھی واں لے گئی مجھ کو تو نظیر
میں نے ہر چند یہ چاہا تھا کہ کل جاؤں گا
کہتے ہیں جس کو نظیر سنئے ٹک اس کا بیاں
تھا وہ معلم غریب بزدل و ترسندہ جاں
Nazeer Akbarabadi ka aur kalaam
Koi aur sher