رمزِ زندگی
Ramz E Zindagi
Shayar
Mauzu
Roz ka sher
Ramz
Meri pasand
Search
Home
›
Shayar
›
Riyaz Khairabadi
›
Intikhab-e-kalaam
ریاض چھانٹ لیا اس نے مجھ سے بوڑھے کو
Intikhab-e-kalaam ·
Riyaz Khairabadi ·
ریاض خیرآبادی
· 6 sher
مے
Mai-kada
ریاض چھانٹ لیا اس نے مجھ سے بوڑھے کو
کوئی بھی دختر رز کو جواں نہیں ملتا
مشکل اس کوچے سے اٹھنا ہو گیا
حشر بھی نقش کف پا ہو گیا
دیکھ واعظ مجھ کو میں کیا ہو گیا
آدمی تھا پی فرشتہ ہو گیا
اور ہی وادی وہ ہے اے اہل طور
قیس جس میں جا کے لیلی ہو گیا
شاخ میں جب تک یہ ہے انگور ہے
شیخ نے توڑا کہ مینا ہو گیا
تم کو سمجھا حور تیرہ گور میں
اے فرشتو مجھ کو دھوکا ہو گیا
Riyaz Khairabadi ka aur kalaam
Koi aur sher