ادھر وہ بد گمانی ہے، ادھر یہ ناتوانی ہےنہ پوچھا جائے ہے اس سے، نہ بولا جائے ہے مجھ سےمرزا غالبMirza Ghalib
کبھی نیکی بھی اس کے جی میں، گر آجائے ہے، مجھ سےجفائیں کر کے اپنی یاد، شرما جائے ہے، مجھ سےمرزا غالبMirza Ghalib
خدایا! جذبۂ دل کی مگر تاثیر الٹی ہے!کہ جتنا کھینچتا ہوں اور کھنچتا کھںچتا جائے ہے مجھ سےمرزا غالبMirza Ghalib
سنبھلنے دے مجھے اے نا امیدی! کیا قیامت ہے!کہ دامان خیال یار، چھوٹا جائے ہے مجھ سےمرزا غالبMirza Ghalib