رمزِ زندگی
Ramz E Zindagi
Shayar
Mauzu
Roz ka sher
Ramz
Meri pasand
Search
Home
›
Shayar
›
Mirza Ghalib
›
Ghazal
کبھی نیکی بھی اس کے جی میں، گر آجائے ہے، مجھ سے
Ghazal ·
Mirza Ghalib ·
مرزا غالب
· 8 sher
خدا
Khuda
عشق
Ishq
یاد
Yaad
کبھی نیکی بھی اس کے جی میں، گر آجائے ہے، مجھ سے
جفائیں کر کے اپنی یاد، شرما جائے ہے، مجھ سے
خدایا! جذبۂ دل کی مگر تاثیر الٹی ہے!
کہ جتنا کھینچتا ہوں اور کھنچتا کھںچتا جائے ہے مجھ سے
وہ بد خو اور میری داستان عشق طولانی
عبارت مختصر، قاصد بھی گھبرا جائے ہے، مجھ سے
ادھر وہ بد گمانی ہے، ادھر یہ ناتوانی ہے
نہ پوچھا جائے ہے اس سے، نہ بولا جائے ہے مجھ سے
سنبھلنے دے مجھے اے نا امیدی! کیا قیامت ہے!
کہ دامان خیال یار، چھوٹا جائے ہے مجھ سے
تکلف بر طرف، نظارگی میں بھی سہی، لیکن
وہ دیکھا جائے، کب یہ ظلم دیکھا جائے ہے، مجھ سے
ہوئے ہیں پاؤں ہی پہلے نبرد عشق میں زخمی
نہ بھاگا جائے ہے مجھ سے، نہ ٹھہرا جائے ہے مجھ سے
قیامت ہے کہ ہووے مدعی کا ہم سفر غالب!
وہ کافر، جو خدا کو بھی نہ سونپا جائے ہے مجھ سے
Mirza Ghalib ka aur kalaam
Koi aur sher