مصرع اٹھا اک دن بگولا سا جو کچھ، میں جوش وحشت میںپھرا آسیمہ سر، گھبرا گیا تھا جی بیاباں سےمرزا غالبMirza Ghalib
کہا میں نے کہ "او گمنام! آخر ماجرا کیا ہےپڑا ہے کام تجھ کو کس ستم گر آفت جاں سے"مرزا غالبMirza Ghalib
ہنسا کچھ کھلکھلا کر پہلے، پھر مجھ کو جو پہچاناتو یہ رویا کہ جوئے خوں بہی پلکوں کے داماں سےمرزا غالبMirza Ghalib
کہا، "میں صید ہوں اس کا کہ جس کے دام گیسو میںپھنسا کرتے ہیں طائر روز آ کر باغ رضواں سےمرزا غالبMirza Ghalib