رمزِ زندگی
Ramz E Zindagi
Shayar
Mauzu
Roz ka sher
Ramz
Meri pasand
Search
Home
›
Shayar
›
Mirza Ghalib
›
Qita
مصرع اٹھا اک دن بگولا سا جو کچھ، میں جوش وحشت میں
Qita ·
Mirza Ghalib ·
مرزا غالب
· 7 sher
بہار
Bahar
حسن
Husn
رات
Raat
مصرع اٹھا اک دن بگولا سا جو کچھ، میں جوش وحشت میں
پھرا آسیمہ سر، گھبرا گیا تھا جی بیاباں سے
نظر آیا مجھے اک طائر مجروح پر بستہ بستہ
ٹپکتا تھا سر شوریدہ دیوار گلستاں سے
کہا میں نے کہ "او گمنام! آخر ماجرا کیا ہے
پڑا ہے کام تجھ کو کس ستم گر آفت جاں سے"
ہنسا کچھ کھلکھلا کر پہلے، پھر مجھ کو جو پہچانا
تو یہ رویا کہ جوئے خوں بہی پلکوں کے داماں سے
کہا، "میں صید ہوں اس کا کہ جس کے دام گیسو میں
پھنسا کرتے ہیں طائر روز آ کر باغ رضواں سے
اسی کی زلف و رخ کا دھیان ہے شام و سحر مجھ کو
نہ مطلب کفر سے ہے اور نہ ہے کچھ کام ایماں سے"
بہ چشم غور جو دیکھا، مرا ہی طائر دل تھا
کہ جل کر ہو گیا یوں خاک میری آہ سوزاں سے
Mirza Ghalib ka aur kalaam
Koi aur sher