تو بچا بچا کے نہ رکھ اسے ترا آئنہ ہے وہ آئنہکہ شکستہ ہو تو عزیز تر ہے نگاہ آئنہ ساز میںHusnعلامہ اقبالAllama Iqbal
کبھی اے حقیقت منتظر نظر آ لباس مجاز میںکہ ہزاروں سجدے تڑپ رہے ہیں مری جبین نیاز میںعلامہ اقبالAllama Iqbal
طرب آشنائے خروش ہو تو نوا ہے محرم گوش ہووہ سرود کیا کہ چھپا ہوا ہو سکوت پردۂ ساز میںعلامہ اقبالAllama Iqbal
دم طوف کرمک شمع نے یہ کہا کہ وہ اثر کہننہ تری حکایت سوز میں نہ مری حدیث گداز میںعلامہ اقبالAllama Iqbal
آج تک دیکھا نہیں ان آنکھوں نے روئے خمارکون مجھ سا گنبد چرخ کہن میں مست ہےحیدر علی آتشHaidar Ali Atish
عشق بے امتیاز کے ہاتھوںحسن خود بھی شکست یاب ہواishq-e-be-imtiyāz ke hāthoñhusn ḳhud bhī shikast-yāb huāجگر مرادآبادیJigar Moradabadi