کیا مرا تذکرہ جو ساقی نے بادہ خواروں کی انجمن میںتو پیر مے خانہ سن کے کہنے لگا کہ منہ پھٹ ہے خار ہوگاMai-kadaعلامہ اقبالAllama Iqbal
نکل کے صحرا سے جس نے روما کی سلطنت کو الٹ دیا تھاسنا ہے یہ قدسیوں سے میں نے وہ شیر پھر ہوشیار ہوگاعلامہ اقبالAllama Iqbal
دیار مغرب کے رہنے والو خدا کی بستی دکاں نہیں ہےکھرا جسے تم سمجھ رہے ہو وہ اب زر کم عیار ہوگاعلامہ اقبالAllama Iqbal
تمہاری تہذیب اپنے خنجر سے آپ ہی خودکشی کرے گیجو شاخ نازک پہ آشیانہ بنے گا ناپائیدار ہوگاعلامہ اقبالAllama Iqbal
سفینۂ برگ گل بنا لے گا قافلہ مور ناتواں کاہزار موجوں کی ہو کشاکش مگر یہ دریا سے پار ہوگاعلامہ اقبالAllama Iqbal
جو پیتے ہیں پیتے نہیں وہ بھی رمضان میںسنتا ہوں کوئی بند ہوئی مے کی دکاں اورریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
رات اس کی چشم میگوں خواب میں دیکھی تھی میںصبح سوتے سے اٹھا تو سامنے پیمانہ تھامیر تقی میرMir Taqi Mir
لحظہ لحظہ عیش و عشرت دم بدم رقص و سرورگریۂ مینا و یکسر خندۂ پیمانہ تھانظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi