جو گھر سے اقبال دور ہوں میں ، تو ہوں نہ محزوں عزیز میرےمثال گوہر وطن کی فرقت کمال ہے میری آبرو کاعلامہ اقبالAllama Iqbal
تمام مضموں مرے پرانے ، کلام میرا خطا سراپاہنر کوئی دیکھتا ہے مجھ میں تو عیب ہے میرے عیب جو کاعلامہ اقبالAllama Iqbal
سپاس شرط ادب ہے ورنہ کرم ترا ہے ستم سے بڑھ کرذرا سا اک دل دیا ہے ، وہ بھی فریب خوردہ ہے آرزو کاعلامہ اقبالAllama Iqbal
کمال وحدت عیاں ہے ایسا کہ نوک نشتر سے تو جو چھیڑےیقیں ہے مجھ کو گرے رگ گل سے قطرہ انسان کے لہو کاعلامہ اقبالAllama Iqbal
گیا ہے تقلید کا زمانہ ، مجاز رخت سفر اٹھائےہوئی حقیقت ہی جب نمایاں تو کس کو یارا ہے گفتگو کاعلامہ اقبالAllama Iqbal