سپاس شرط ادب ہے ورنہ کرم ترا ہے ستم سے بڑھ کرذرا سا اک دل دیا ہے ، وہ بھی فریب خوردہ ہے آرزو کاUmeedعلامہ اقبالAllama Iqbal
تمام مضموں مرے پرانے ، کلام میرا خطا سراپاہنر کوئی دیکھتا ہے مجھ میں تو عیب ہے میرے عیب جو کاعلامہ اقبالAllama Iqbal
کمال وحدت عیاں ہے ایسا کہ نوک نشتر سے تو جو چھیڑےیقیں ہے مجھ کو گرے رگ گل سے قطرہ انسان کے لہو کاعلامہ اقبالAllama Iqbal
گیا ہے تقلید کا زمانہ ، مجاز رخت سفر اٹھائےہوئی حقیقت ہی جب نمایاں تو کس کو یارا ہے گفتگو کاعلامہ اقبالAllama Iqbal
جو گھر سے اقبال دور ہوں میں ، تو ہوں نہ محزوں عزیز میرےمثال گوہر وطن کی فرقت کمال ہے میری آبرو کاعلامہ اقبالAllama Iqbal
کوئی دل ایسا نظر نہ آیا نہ جس میں خوابیدہ ہو تمناالہی تیرا جہان کیا ہے نگار خانہ ہے آرزو کاعلامہ اقبالAllama Iqbal
کھلا یہ مر کر کہ زندگی اپنی تھی طلسم ہوس سراپاجسے سمجھتے تھے جسم خاکی ، غبار تھا کوئے آرزو کاعلامہ اقبالAllama Iqbal