رمق ایک جان وبال ہے کوئی دم جو ہے تو عذاب ہےدل داغ گشتہ کباب ہے جگر گداختہ آب ہےمیر تقی میرMir Taqi Mir
مری خلق محو کلام سب مجھے چھوڑتے ہیں خموش کبمرا حرف رشک کتاب ہے مری بات لکھنے کا باب ہےمیر تقی میرMir Taqi Mir
جو وہ لکھتا کچھ بھی تو نامہ بر کوئی رہتی منہ میں ترے نہاںتری خامشی سے یہ نکلے ہے کہ جواب خط کا جواب ہےمیر تقی میرMir Taqi Mir
رہے حال دل کا جو ایک سا تو رجوع کرتے کہیں بھلاسو تو یہ کبھو ہمہ داغ ہے کبھو نیم سوز کباب ہےمیر تقی میرMir Taqi Mir
کہیں گے کہو تمہیں لوگ کیا یہی آرسی یہی تم سدانہ کسو کی تم کو ہے ٹک حیا نہ ہمارے منہ سے حجاب ہےمیر تقی میرMir Taqi Mir