رہے حال دل کا جو ایک سا تو رجوع کرتے کہیں بھلاسو تو یہ کبھو ہمہ داغ ہے کبھو نیم سوز کباب ہےYaadمیر تقی میرMir Taqi Mir
رمق ایک جان وبال ہے کوئی دم جو ہے تو عذاب ہےدل داغ گشتہ کباب ہے جگر گداختہ آب ہےمیر تقی میرMir Taqi Mir
مری خلق محو کلام سب مجھے چھوڑتے ہیں خموش کبمرا حرف رشک کتاب ہے مری بات لکھنے کا باب ہےمیر تقی میرMir Taqi Mir
جو وہ لکھتا کچھ بھی تو نامہ بر کوئی رہتی منہ میں ترے نہاںتری خامشی سے یہ نکلے ہے کہ جواب خط کا جواب ہےمیر تقی میرMir Taqi Mir
کہیں گے کہو تمہیں لوگ کیا یہی آرسی یہی تم سدانہ کسو کی تم کو ہے ٹک حیا نہ ہمارے منہ سے حجاب ہےمیر تقی میرMir Taqi Mir
واں گیا بھی میں تو ان کی گالیوں کا کیا جوابیاد تھیں جتنی دعائیں صرف درباں ہو گئیںمرزا غالبMirza Ghalib