ساعد سیمیں دونوں اس کے ہاتھ میں لا کر چھوڑ دیئےبھولے اس کے قول و قسم پر ہائے خیال خام کیاYaadمیر تقی میرMir Taqi Mir
کاش اب برقعہ منہ سے اٹھا دے ورنہ پھر کیا حاصل ہےآنکھ مندے پر ان نے گو دیدار کو اپنے عام کیامیر تقی میرMir Taqi Mir
یاں کے سپید و سیہ میں ہم کو دخل جو ہے سو اتنا ہےرات کو رو رو صبح کیا یا دن کو جوں توں شام کیامیر تقی میرMir Taqi Mir
صبح چمن میں اس کو کہیں تکلیف ہوا لے آئی تھیرخ سے گل کو مول لیا قامت سے سرو غلام کیامیر تقی میرMir Taqi Mir
کام ہوئے ہیں سارے ضائع ہر ساعت کی سماجت سےاستغنا کی چوگنی ان نے جوں جوں میں ابرام کیامیر تقی میرMir Taqi Mir
واں گیا بھی میں تو ان کی گالیوں کا کیا جوابیاد تھیں جتنی دعائیں صرف درباں ہو گئیںمرزا غالبMirza Ghalib