کام ہوئے ہیں سارے ضائع ہر ساعت کی سماجت سےاستغنا کی چوگنی ان نے جوں جوں میں ابرام کیامیر تقی میرMir Taqi Mir
کاش اب برقعہ منہ سے اٹھا دے ورنہ پھر کیا حاصل ہےآنکھ مندے پر ان نے گو دیدار کو اپنے عام کیامیر تقی میرMir Taqi Mir
یاں کے سپید و سیہ میں ہم کو دخل جو ہے سو اتنا ہےرات کو رو رو صبح کیا یا دن کو جوں توں شام کیامیر تقی میرMir Taqi Mir
صبح چمن میں اس کو کہیں تکلیف ہوا لے آئی تھیرخ سے گل کو مول لیا قامت سے سرو غلام کیامیر تقی میرMir Taqi Mir
ساعد سیمیں دونوں اس کے ہاتھ میں لا کر چھوڑ دیئےبھولے اس کے قول و قسم پر ہائے خیال خام کیامیر تقی میرMir Taqi Mir