تبسم قہر ہنس دینا قیامت دیکھنا آفتپلک دیکھو تو نشتر ہے نگہ دیکھو تو بھالا ہےنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
ادا و ناز میں کچھ کچھ جو ہوش اس نے سنبھالا ہےتو اپنے حسن کا کیا کیا دلوں میں شور ڈالا ہےنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
ابھی کیا عمر ہے کیا عقل ہے کیا فہم ہے لیکنابھی سے دل فریبی کا لہر اک نقشہ نرالا ہےنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
ابھی نوک نگہ میں اس قدر تیزی نہیں تس پرکئی زخمی کیے ہیں اور کئی کو مار ڈالا ہےنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
اکڑنا تن کے چلنا دھج بنانا وضع دکھلاناکبھی نیمہ کبھی چپکن کبھی خالی دوشالا ہےنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi