کہا تھا آؤں گا دو ہی دن میں ولے نہ آیا وہ شوخ اب تکگنا جو ہم نے نظیر دل میں تو اس سخن کو ہوا مہینہنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
کیا ہے غصہ میں ہاتھ لا کر مرا گریباں جو ٹکڑے اس نےپھٹا ہی رہنا ہے اب تو بہتر نہیں مناسب کچھ اس کو سینانظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
یہ گلہ دل سے تو ہرگز نہیں جانا صاحبسب نے جانا ہمیں پر تم نے نہ جانا صاحبنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
چھوڑ کر آپ کے کوچہ کو پھروں صحرا میںسو تو مجنوں سا نہیں ہوں میں دوانا صاحبنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi