جو پوچھا میں نے یاں آنا مرا منظور رکھیے گاتو سن کر یوں کہا یہ بات دل سے دور رکھیے گانظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
یہ دیکھا ہم نے جب عالم تو رکھ دل ہاتھ پر ہمدمکہا ہیں نذر کرتے ہم جو لے لیجے تو ہے بہترنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
کہا لے جا تو اپنا دل کہ تو کیا اور تیرا دلنہ لیویں ہم تو ایسا دل کہا جب ہم نے یوں ہنس کرنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
یہی اک دل ہے بچارا بھلا ہے یا کہ ناکارہاگرچہ ہے یہ آوارہ و لیکن ہے وفا پرورنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
جو نامنظور کرتے ہو تو کر دو یہ کب اٹھتا ہےہے جب تک دم میں دم اس کے رہے گا یہ اسی در پرنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi