زیر فلک تو ہم سے جاتی نہیں تمناہاں پھر فلک پہ جاویں جب ہم سے جائے مطلبUmeedنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
گر بزم رقص دیکھی تو واں بھی گوش دل میںکوئی صدا نہ آئی غیر از صدائے مطلبنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
وہ آبرو کہ جس پر کرتے ہیں جاں تصدقاس کو بھی دے چکے ہیں اکثر برائے مطلبنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
چتون درست سین بجا باتیں ٹھیک ٹھیکناز و ادا کی اس میں ہیں سب باتیں ٹھیک ٹھیکنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
کوئی دل ایسا نظر نہ آیا نہ جس میں خوابیدہ ہو تمناالہی تیرا جہان کیا ہے نگار خانہ ہے آرزو کاعلامہ اقبالAllama Iqbal
کھلا یہ مر کر کہ زندگی اپنی تھی طلسم ہوس سراپاجسے سمجھتے تھے جسم خاکی ، غبار تھا کوئے آرزو کاعلامہ اقبالAllama Iqbal