وہ جعد مشکیں جو دن کو دیکھے تو یاد اس کی میں شام ہی سےیہ پیچ و تاب آ کے دل سے الجھے کہ پھر سحر تک نہ سلجھے شب سےYaadRaatنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
بات کچھ کہتا ہے اور نکلے ہے منہ سے کچھ نظیریہ نشہ تجھ کو ہوا کس کی نگاہ مست کانظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
جو تم نے پوچھا تو حرف الفت بر آیا صاحب ہمارے لب سےسو اس کو سن کر ہوے خفا تم نہ کہتے تھے ہم اسی سبب سےنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
نہ دیتے ہم تو کبھی دل اپنا نہ ہوتے ہرگز خراب و رسواولے کریں کیا کہ تم نے ہم کو دکھائیں جھمکیں عجب ہی چھب سےنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
لگائی فندق جو ہم نے اس کی کلائی پکڑی تو ہنس کے بولایہ انگلی پہنچے کی یاں نہ ٹھہری بس آپ رہئے ذرا ادب سےنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
واں گیا بھی میں تو ان کی گالیوں کا کیا جوابیاد تھیں جتنی دعائیں صرف درباں ہو گئیںمرزا غالبMirza Ghalib