کہا تھا ہم کچھ کہیں گے تم سے کہا تو ایسا کہ ہم نہ سمجھےسمجھتے کیوں کر کہ اس نے لب سے سخن نکالا کچھ ایسے ڈھب سےنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
بات کچھ کہتا ہے اور نکلے ہے منہ سے کچھ نظیریہ نشہ تجھ کو ہوا کس کی نگاہ مست کانظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
جو تم نے پوچھا تو حرف الفت بر آیا صاحب ہمارے لب سےسو اس کو سن کر ہوے خفا تم نہ کہتے تھے ہم اسی سبب سےنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
نہ دیتے ہم تو کبھی دل اپنا نہ ہوتے ہرگز خراب و رسواولے کریں کیا کہ تم نے ہم کو دکھائیں جھمکیں عجب ہی چھب سےنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
وہ جعد مشکیں جو دن کو دیکھے تو یاد اس کی میں شام ہی سےیہ پیچ و تاب آ کے دل سے الجھے کہ پھر سحر تک نہ سلجھے شب سےنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi