ٹک ہونٹ ہلاؤں تو یہ کہتا ہے نہ بک بےاور پاس جو بیٹھوں تو سناتا ہے سرک بےنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
کہتا ہوں کبھی گھر میں مرے آ تو ہے کہتاچوکھٹ پہ ہماری کوئی دن سر تو پٹک بےنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
جب بدر نکلتا ہے تو کہتا ہے وہ مغرورکہہ دو اسے یاں آن کے اتنا نہ چمک بےنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
پردہ جو الٹ دوں گا ابھی منہ سے تو دم میںاڑ جائے گی چہرے کی ترے سب یہ جھمک بےنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi