گر چھپ کر دیکھنے آؤ گے ہم اپنے بالا خانے کےسب پردے چھوڑے رکھیں گے پھر کیوں کر دیکھنے پاؤ گے تمنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
گر جادو منتر سیکھو گے تو سحر ہماری نظروں کاتاثیر کو اس کی کھو دے گا کچھ پیش نہیں لے جاؤ گے تمنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
تصویر اگر منگواؤ گے تو دیکھ ہماری صورت کوحیران مصور ہووے گا پھر رنگ کہو کیا لاؤ گے تمنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
جو وقت نظیر ان باتوں کی ہم خوب کریں گے ہشیاریجو حرف زباں پر لاؤ گے تم پھر کیوں کر دکھلاؤ گے تمنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi