دل ٹھہرا ایک تبسم پر کچھ اور بہا اے جان نہیںگر ہنس دیجے اور لے لیجے تو فائدہ ہے نقصان نہیںنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
تھی چھوٹی اس کے مکھڑے پر کل زلف مسلسل اور طرحپھر دیکھا آج تو اس گل کے تھے کاکل کے بل اور طرحنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
وہ دیکھ جھڑکتا ہے ہم کو کر غصہ ہر دم اور ہمیںہے چین اسی کے ملنے سے زنہار نہیں کل اور طرحنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
معلوم نہیں کیا بات کہی غماز نے اس سے جو ہم سےتھیں پہلی باتیں اور نمط اب بولے ہے چنچل اور طرحنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
دل مجھ سے اس کے ملنے کو کہتا ہے تو اس کے پاس مجھےجب لے پہنچا تھا بھیس بدل پھر اب کے لے چل اور طرحنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi