قتل پر باندھ چکا وہ بت گمراہ میاںدیکھیں اب کس کی طرف ہوتے ہیں اللہ میاںKhudaنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
نزع میں چشم کو دیدار سے محروم نہ رکھورنہ تا حشر یہ دیکھیں گی تری راہ میاںنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
تو جدھر چاہے ادھر جا کہ سحر سے تا شاممیں بھی سائے کی طرح ہوں ترے ہمراہ میاںنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
ہم تری چاہ سے چاہیں گے اسے بھی دل سےجس کو جی چاہے اسے شوق سے تو چاہ میاںنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
دیر و کعبہ میں ان آنکھوں سے نہیں حلقۂ درکوئی ابرو سے دکھاتا نہیں محراب مجھےحیدر علی آتشHaidar Ali Atish
کہاں یہ گھر اور کہاں یہ دولت جو آپ آتے ادھر کو اے جاںجو آن نکلے ہو بندہ پرور تو کیجے اب کوئی دم نوازشنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi