ہوش و خرد کو کر دیا ترک اور شغل جو کچھ تھا چھوڑ دیاہم نے تمہاری چاہ میں اے جاں دیکھو تو کیا کیا چھوڑ دیانظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
صنم کے کوچے میں چھپ کے جانا اگرچہ یوں ہے خیال دل کاپہ وہ تو جاتے ہی تاڑ لے گا پھر آنا ہوگا محال دل کانظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
گہر نے اشکوں کے یاں نکل کر جھمک دکھائی جو اپنی ہر دمتو ہم نے جانا کہ موتیوں سے بھرا ہے پہلو میں قال دل کانظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
کبھی اشارت کبھی لگاوٹ کبھی تبسم کبھی تکلمیہ طرزیں ٹھہریں تو ہم سے پھر ہو بھلا جی کیوں کر سنبھال دل کانظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
وہ زلف پر پیچ و خم ہے اس کی پھنسا تو نکلے گا پھر نہ ہرگزہمارا کہنا ہے سچ ارے جی تو کام اس سے نہ ڈال دل کانظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi