دن کو ہمارے پاس وہ چنچل کاہے کو آوے گا اے دلرات کو اک دم خواب میں آنا جس نے ادھر کا چھوڑ دیاRaatنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
کوچے میں اس رشک چمن کے جا کے جو بیٹھا پھر اس نےباغ و چمن یاں جتنے ہیں سب کا سیر و تماشا چھوڑ دیانظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
لوٹا ہوش اور لوٹا دیں کو دل کو بھی کچلا کیا کیا واہناز کو اس نے آج تو کچھ بیداد پر ایسا چھوڑ دیانظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
طائر دل جب ہم سے گیا پھر فائدہ کیا جو پوچھیں نظیرشوخ نے اس کو ذبح کیا یا قید رکھا یا چھوڑ دیانظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
نگہ کے سامنے اس کا جوں ہی جمال ہواوہ دل ہی جانے ہے اس دم جو دل کا حال ہوانظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
روز راتوں کو سنا کرتا ہوں یہ آواز قیسپھاڑے کھاتا ہے مجھے خالی بیاباں آج کلریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
روز و شب اس شمع رو کو بھیجتا ہوں خط شوقنامہ بر دن کو کبوتر رات کو پروانہ ہےحیدر علی آتشHaidar Ali Atish