اگر کہوں میں کہ چمکا وہ برق کی مانندتو کب مثل ہے یہ اس کی جو بے مثال ہوانظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
کوچے میں اس رشک چمن کے جا کے جو بیٹھا پھر اس نےباغ و چمن یاں جتنے ہیں سب کا سیر و تماشا چھوڑ دیانظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
لوٹا ہوش اور لوٹا دیں کو دل کو بھی کچلا کیا کیا واہناز کو اس نے آج تو کچھ بیداد پر ایسا چھوڑ دیانظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
دن کو ہمارے پاس وہ چنچل کاہے کو آوے گا اے دلرات کو اک دم خواب میں آنا جس نے ادھر کا چھوڑ دیانظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
طائر دل جب ہم سے گیا پھر فائدہ کیا جو پوچھیں نظیرشوخ نے اس کو ذبح کیا یا قید رکھا یا چھوڑ دیانظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi