دل ہر گھڑی کہتا ہے یوں جس طور سے اب ہو سکےاٹھ اور سنبھل گھر سے نکل اور پاس اس چنچل کے چلنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
زلف اس عارض رنگیں پہ بکھرنے جو لگیبول اٹھی منہ سے وہیں باد صبا بسم اللہنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
آج گلشن میں ذرا پاؤں جو پھسلا اس کاگل ہنسا غنچے نے جلدی سے کہا بسم اللہنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
یار قاتل مرے جو جو کہ لگاتا تھا وارلب پہ ہر زخم کے نکلے تھی صدا بسم اللہنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
شیشہ و ساقی و ساغر بھی حاضر ہیں نظیرمے کشی کیجئے اب دیر ہے کیا بسم اللہنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi