کہتے ہیں عہد سلف میں تھا کوئی ایسا مکاںقطعۂ خلد اس کا ایک اک کنج اور کاشانہ تھانظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
کیا غم اسباب ظاہر کا نہ ہو جس کو قیامچشم معنی بیں میں یکساں ہے اگر تھا یا نہ تھانظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
پر صفا و پر ضیا و پر نگار و پر بہارزیب سے سو سو طرح اس میں جو شاخ اور شانہ تھانظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
لحظہ لحظہ عیش و عشرت دم بدم رقص و سرورگریۂ مینا و یکسر خندۂ پیمانہ تھانظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
مالک اس کا جب وہ پشت بام پر پھرتا تھا شادکیا کہوں کیا کیا اسے ناز سر افرازانہ تھانظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi