جو نگہ سے چاہ کی دیکھیے تو چڑھا کے تیوری یہ کہتا ہےتیری اس نگہ کی سزا ہے یہ کہ بس اب میں تجھ سے چھپا کروںنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
ہے جو جو خواہش دل میں نظیر آوے گا ادھر محبوب تو ہموہ ربط و دہن وہ چین وہ سکھ وہ سیر وہ چرچا دیکھیں گےنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
کہیں بیٹھنے دے دل اب مجھے جو حواس ٹک میں بجا کروںنہیں تاب مجھ میں کہ جب تلک تو پھرے تو میں بھی پھرا کروںنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
تو ہزار مجھ کو ستا پری تیری چاہ مجھ سے نہ چھوٹے گیمرے دل کی تو ہے یہی خوشی تو جفا کرے میں وفا کروںنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
جوں ہی بوسہ میں نے طلب کیا تو کہا تجھے تو نہیں ہے ڈرمجھے خوف ہے کہ مبادا گر کوئی دیکھ لے تو میں کیا کروںنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi