جب وہ بھی پیش نہ جاوے گا اور شہرت ہووے گی پھر توجس صورت سے بن آوے گا تصویر کھنچا منگوائیں گے ہمنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
گر کہنا دل نے مان لیا اور رک بیٹھا تو بہتر ہےاور چین نہ لینے دیوے گا تو بھیس بدل کر آئیں گے ہمنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
اول تو نہیں پہچانو گے اور لو گے بھی پہچان تو پھرہر طور سے چھپ کر دیکھیں گے اور دل کو خوش کر جائیں گے ہمنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
گر چھپنا بھی کھل جاوے گا تو مل کر افسوں سازوں سےکچھ اور ہی لٹکا سحر بھرا اس وقت بہم پہنچائیں گے ہمنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
موقوف کرو گے چھپنے کو تو بہتر ورنہ نظیر آساجو حرف زباں پر لائیں گے پھر وہ ہی کر دکھلائیں گے ہمنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi