گر چھپنا بھی کھل جاوے گا تو مل کر افسوں سازوں سےکچھ اور ہی لٹکا سحر بھرا اس وقت بہم پہنچائیں گے ہمRaatنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
گر کہنا دل نے مان لیا اور رک بیٹھا تو بہتر ہےاور چین نہ لینے دیوے گا تو بھیس بدل کر آئیں گے ہمنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
اول تو نہیں پہچانو گے اور لو گے بھی پہچان تو پھرہر طور سے چھپ کر دیکھیں گے اور دل کو خوش کر جائیں گے ہمنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
جب وہ بھی پیش نہ جاوے گا اور شہرت ہووے گی پھر توجس صورت سے بن آوے گا تصویر کھنچا منگوائیں گے ہمنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
موقوف کرو گے چھپنے کو تو بہتر ورنہ نظیر آساجو حرف زباں پر لائیں گے پھر وہ ہی کر دکھلائیں گے ہمنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
روز راتوں کو سنا کرتا ہوں یہ آواز قیسپھاڑے کھاتا ہے مجھے خالی بیاباں آج کلریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
روز و شب اس شمع رو کو بھیجتا ہوں خط شوقنامہ بر دن کو کبوتر رات کو پروانہ ہےحیدر علی آتشHaidar Ali Atish