کہیں خورشید بھی چھپتا ہے جی باریک پردے میںاٹھا دو منہ سے پردے کو بڑا پردہ نکالا ہےنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
وہ مکھڑا گل سا اور اس پر جو نارنجی دوشالہ ہےرخ خورشید نے گویا شفق سے سر نکالا ہےنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
کن انکھیوں کی نگہ گپتی اشارت قہر چتون کےجو ووں دیکھا تو برچھی ہے جو یوں دیکھا تو بھالا ہےنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
کھلے بالوں سے منہ کی روشنی پھوٹی نکلتی ہےتمہارا حسن تو صاحب اندھیرے کا اجالا ہےنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
نہ جھمکیں کس طرح کانوں میں اس کے حسن کے جھمکےادھر بندا ادھر جھمکا ادھر بجلی کا بالا ہےنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi