کھلے بالوں سے منہ کی روشنی پھوٹی نکلتی ہےتمہارا حسن تو صاحب اندھیرے کا اجالا ہےHusnنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
وہ مکھڑا گل سا اور اس پر جو نارنجی دوشالہ ہےرخ خورشید نے گویا شفق سے سر نکالا ہےنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
کن انکھیوں کی نگہ گپتی اشارت قہر چتون کےجو ووں دیکھا تو برچھی ہے جو یوں دیکھا تو بھالا ہےنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
کہیں خورشید بھی چھپتا ہے جی باریک پردے میںاٹھا دو منہ سے پردے کو بڑا پردہ نکالا ہےنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
نہ جھمکیں کس طرح کانوں میں اس کے حسن کے جھمکےادھر بندا ادھر جھمکا ادھر بجلی کا بالا ہےنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
آج تک دیکھا نہیں ان آنکھوں نے روئے خمارکون مجھ سا گنبد چرخ کہن میں مست ہےحیدر علی آتشHaidar Ali Atish
عشق بے امتیاز کے ہاتھوںحسن خود بھی شکست یاب ہواishq-e-be-imtiyāz ke hāthoñhusn ḳhud bhī shikast-yāb huāجگر مرادآبادیJigar Moradabadi