ہوا کے فرق پر کوئی بنا کر ابر کا خیمہطنابیں تار باراں کی لگا سکتا ہے کیا قدرتنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
تری قدرت کی قدرت کون پا سکتا ہے کیا قدرتترے آگے کوئی قادر کہا سکتا ہے کیا قدرتنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
تو وہ یکتائے مطلق ہے کہ یکتائی میں اب تیریکوئی شرک دوئی کا حرف لا سکتا ہے کیا قدرتنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
زمیں سے آسماں تک تو نے جو جو رنگ رنگے ہیںیہ رنگ آمیزیاں کوئی دکھا سکتا ہے کیا قدرتنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
ہزاروں گل ہزاروں گل بدن تو نے بنا ڈالےکوئی مٹی سے ایسے گل کھلا سکتا ہے کیا قدرتنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi