اور کی چیزیں دبا رکھنا بڑی سمجھی تھی عقلچھین لیں جب اس نے جب جانا کہ ہم نادان تھےنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
ایک دن اک استخواں اوپر پڑا میرا جو پاؤںکیا کہوں اس دم مجھے غفلت میں کیا کیا دھیان تھےنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
پاؤں پڑتے ہی غرض اس استخواں نے آہ کیاور کہا غافل کبھی تو ہم بھی صاحب جان تھےنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
دست و پا زانو سر و گردن شکم پشت و کمردیکھنے کو آنکھیں اور سننے کی خاطر کان تھےنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
ابرو و بینی جبیں نقش و نگار و خال و خطلعل و مروارید سے بہتر لب و دندان تھےنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi