ایک ہی چکر دیا ایسا اجل نے آن کرجو نہ ہم تھے اور نہ وہ سب عیش کے سامان تھےنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
کھل رہا تھا روبرو جنت کے گلشن کا چمننازنین محبوب گویا حور اور غلمان تھےنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
لگ رہا تھا دل کئی چنچل پری زادوں کے ساتھکچھ کسی سے عہد تھے اور کچھ کہیں پیمان تھےنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
گل بدن اور گلعذاروں کے کنارو بوس سےکچھ نکالی تھی ہوس کچھ اور بھی ارمان تھےنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
مچ رہے تھے چہچہے اور اڑ رہے تھے قہقہےساقی و ساغر صراحی پھول عطر و پان تھےنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi