اس کی رونق اور ہے اس کا اثر کچھ اور ہےان کی محفل میں مرا ماتم نہیں تو کچھ نہیںریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
اس کمر پر اس نزاکت پر یہ سیدھی چال کیوںبل نہیں تو کچھ نہیں کچھ خم نہیں تو کچھ نہیںریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
اس کی شوخی نے اسے اے دل چھپا رکھا کہاںحشر میں وہ فتنۂ عالم نہیں تو کچھ نہیںریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
ملنے والوں کا بہم مل بیٹھنا بھی لطف ہےجمگھٹے شب کو سر زمزم نہیں تو کچھ نہیںریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
پیارے پیارے اچھے اچھے منہ سے ہاں کہہ دے کبھیتیرے صدقے یہ تری ہر دم نہیں تو کچھ نہیںریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi