ملنے والوں کا بہم مل بیٹھنا بھی لطف ہےجمگھٹے شب کو سر زمزم نہیں تو کچھ نہیںRaatریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
اس کمر پر اس نزاکت پر یہ سیدھی چال کیوںبل نہیں تو کچھ نہیں کچھ خم نہیں تو کچھ نہیںریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
اس کی شوخی نے اسے اے دل چھپا رکھا کہاںحشر میں وہ فتنۂ عالم نہیں تو کچھ نہیںریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
اس کی رونق اور ہے اس کا اثر کچھ اور ہےان کی محفل میں مرا ماتم نہیں تو کچھ نہیںریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
پیارے پیارے اچھے اچھے منہ سے ہاں کہہ دے کبھیتیرے صدقے یہ تری ہر دم نہیں تو کچھ نہیںریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
روز راتوں کو سنا کرتا ہوں یہ آواز قیسپھاڑے کھاتا ہے مجھے خالی بیاباں آج کلریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
روز و شب اس شمع رو کو بھیجتا ہوں خط شوقنامہ بر دن کو کبوتر رات کو پروانہ ہےحیدر علی آتشHaidar Ali Atish