ترے کوچے میں پیسا ہے اسی نے ہم غریبوں کوگرا ہے سایۂ دیوار ہم پر آسماں ہو کرریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
جو کھل کر وار موسی پر تو ہم پر چوٹ پردے میںوہی جلوہ عیاں ہو کر وہی جلوہ نہاں ہو کرریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
قیامت ان کی چھیڑیں ہیں مرے بیتاب کرنے کوجو ناوک آئے چٹکی سے تو ان کی چٹکیاں ہو کرریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
ملایا خاک ہو کر حسرتوں کو اپنی مٹی میںچھپایا کارواں کو ہم نے گرد کارواں ہو کرریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
کبھی تقریر ساقی میں جو لغزش اس نے پائی ہےتو موج مے نے ہم سے گفتگو کی ہے زباں ہو کرریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi