آپ اسے درباں بتائیں عذر مجھ کو کچھ نہیںسونپئے گھر غیر کو اپنی نگہبانی مجھےریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
بات بگڑی وصل میں بگڑی جو تو اے زلف یارکچھ پریشانی تجھے ہے کچھ پریشانی مجھےریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
ہاتھ اٹھا کر رہ گئے آنکھیں جھکا کر رہ گئےتیغ عریاں کی پسند آئی جو عریانی مجھےریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
بن گیا ہوں آئنہ اے جلوہ ہائے برق طورمل گئی ہے ان کی آئینے کی حیرانی مجھےریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
خوب روتا ہوں بگولوں سے لپٹ کر دشت میںیاد آتی ہے جو اپنے گھر کی ویرانی مجھےریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi