بہت بوسے لیے ہیں میں نے ان کافر حسینوں کےمزا آئے گا مجھ کو بھی اگر روز حساب آیاریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
قیامت اٹھتی رہتی ہے یہاں یہ ہے گلی اس کیکہاں پامال ہونے تو دل خانہ خراب آیاریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
سر تربت بھی گھوڑے پر ہوا کے وہ سوار آئےقیامت ہم عناں آئی نہ دشمن ہم رکاب آیاریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
ہوئے ہنگامہ ہائے حشر کتنے گوشۂ دل میںوہ میرے سامنے کچھ اس ادا سے بے نقاب آیاریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
وہ آئے سیر دریا کے لئے تو بجھ گئیں موجیںقدم سے ان کے اپنی آنکھ ملنے ہر حباب آیاریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi