جو آئے بھی تو گھوڑے پر ہوا کے وہ سوار آئےعدو بھی ساتھ سائے کی طرح تھامے رکاب آیاریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
کہیں دعوت میں کل ہم اور واعظ پاس بیٹھے تھےکوئی لے کر شراب آیا کوئی لے کر کباب آیاریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
لحد پر میری بھیجا ہے عدو کو فاتحہ پڑھنےجو پہنچانے ثواب آیا وہی بن کر عذاب آیاریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
ہوا بنت عنب سے عقد اس پیرانہ سالی میںمبارک ہو مجھے ساقی بڑھاپے میں شباب آیاریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
نرالے ہیں یہی دنیا میں توبہ توڑنے والےادھر ساقی ریاض آئے ادھر جام شراب آیاریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi