اب جو کھل کھیلیں یہ جوبن کوئی اس کو کیا کرےپردے پردے میں بہت ان کی نگہبانی ہوئیریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
صدقے ان کی زلف کے میری پریشانی ہوئیمیں تو دیوانہ تھا یہ بھی آج دیوانی ہوئیریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
ان کے آنچل میں ادا بن کر قیامت چھپ چکیوہ مری جانی ہوئی وہ میری پہچانی ہوئیریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
مانتے ہیں وہ مجھے یہ غیر کو تسلیم ہےمان لیتے ہیں مری یہ بات ہے مانی ہوئیریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi