مری صورت جو دیکھی ہم نشیں سے ہنس کے فرمایایہی کہسار پر اب ماتم فرہاد کرتے ہیںریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
کہاں وہ ہیں کہاں ہم ہیں پڑا ہے تفرقہ یا ربوہ ہم کو یاد کرتے ہیں ہم ان کو یاد کرتے ہیںریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
کبھی تھوڑی سی پی لی لب نہیں اس کی بھی کچھ پرواالگ گوشے میں بیٹھے ہیں خدا کو یاد کرتے ہیںریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
مجھے دیکھا تو بولے میرے کوچے سے نکل جائیںیہ دل میں چٹکیاں لیتے ہیں یا فریاد کرتے ہیںریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
بزرگی ہے کہ مرتے ہیں بتان شوخ پر اب بھیریاض اس عمر میں کیوں عاقبت برباد کرتے ہیںریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi