یہ اڑائیں گے کبھی رنگ بھی یہ دکھائیں گے کبھی رنگ بھییہی لائیں گے کبھی رنگ بھی جو رنگیں ہیں رنگ مجاز میںریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
گھڑی جس کی حشر کا ایک دن شب گور جس کا ہر ایک پلوہ مزے ہیں حسرت مرگ میں جو خضر کی عمر دراز میںریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
اسے لاگ عشق کی کہتے ہیں اسے آگ عشق کی کہتے ہیںنہ جنون ہے یہ جنون میں نہ کوئی یہ راز ہے راز میںریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
جنہیں لوگ کہتے ہیں دزد مے وہ خدا پرست ریاض ہیںیہ سنا ہے کل کہ جناب ہی پس خم تھے محو نماز میںریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi